وزیرآباد واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے,تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے: مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ

لاہور:مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا , تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کی مرکزی ,صوبائی اور ضلعی قیادت پریس کانفرنسز اور میڈیا ٹاک میں عمران خان کو قتل کرنے اور مذہبی منافرت کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں ۔مشیر داخلہ نے کہا کہ تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد ن لیگ کی مرکزی ,صوبائی ,ضلعی قیادت سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت کے حوالے سے کچھ ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات بھی درج ہوئے اور گرفتار بھی ہیں۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیرآباد واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے,