تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں، اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں۔انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔