لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے باعث پنجاب میں جنوری 2024 کے آخرتک سکول ہفتے کو بند رکھنے کا حکم

Nov 20, 2023 | 12:26

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سموگ کے باعث جنوری 2024 کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیس کی سماعت کی۔اس دوران عدالت نے جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیکفیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لئے تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے، وٹیفکیشن کورونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا۔عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اسموگ کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں