چکوال:مدرسہ کے طلبا سے زیادتی کا معاملہ، مزید 2اساتذہ گرفتار

مدرسے کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے مزید 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ چکوال پولیس کی جانب سے مدرسے کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتاریاں جاری ہیں اور چکوال پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں بلال اور اختر شامل ہیں جوبطور اساتذہ تعینات تھے تاہم پولیس کی جانب سے مدرسے کی انتظامیہ کو دونوں اساتذہ کو گرفتار کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔دوسری جانب گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزمان کے ڈی این اے سیمپل بھی لیب میں بھجوا دیے گئے ہیں اور پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد کا اقرار کر لیا ہے تاہم زیادتی کا الزام ماننے سے انکار کیا ہے۔