میٹرو بس میں وارداتیں ڈالنے والی تین خواتین گرفتار
راولپنڈی کے تھانہ وارث کان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میٹرو بس میں وارداتیں ڈالنے والی تین خواتین کو آخر کار دھر لیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ تینوں خواتین میٹروبس میں چوریاں کرتی تھیں، گرفتار خواتین سے دو مسروقہ فونز ، چار لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے ، خواتین ملزمان میٹروبس میں سوار ہو کر خواتین کے ساتھ وارداتیں کرتی تھیں، گرفتار خواتین پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھیں۔