وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام وزیراعلی مریم نوازشریف نے طلبہ کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا پنجاب کے طلبہ کو جدید ترین کور آئی سیون،13جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے وزیراعلی مریم نوازشریف کا 2ہزار اقلیتی طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کاحکم وزیراعلی مریم نوازشریف کی میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت طلبہ کو میرٹ پر وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کامیاب طلبہ کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا یونیورسٹیوں کے 20ہزار،کالجز کے 14ہزار، صنعت و زراعت کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے طلبہ کو وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 30دن میں 5ہزار اور 20فروری تک 35ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے وزیراعلی ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے۔ بریفنگ چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی۔بریفنگ ہونہار سکالر شپ کیلئے 68329 درخواستیں موصول، 34290 درخواستوں کی تصدیق مکمل -بریفنگ پنجاب کے پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ -بریفنگ 18پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی، 6کا پروسیس جاری،ایک یونیورسٹی کی آسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی وزیراعلی مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم میں شفافیت یقینی بنانے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام
Nov 20, 2024 | 17:01