ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ

Nov 20, 2024 | 23:55

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا بالکل کوئی امکان نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور نہیں ہوئی، اس لیے رہائی ممکن نہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کو واضح ہدایات دیں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس آگے بڑھے گا تو ضمانت منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خان کیس ٹو میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، ان سے نمٹ لیں گے۔ 

مزیدخبریں