چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں فارمیشن کمانڈرز کا خصوصی اجلاس جاری، کور کمانڈرز بھی شریک ہیں۔
راولپنڈی میں جاری اجلاس میں اندرونی و بیرونی خطرات پر بات چیت کے علاوہ پاک امریکہ تعلقات اور اے پی سی کی قرارداد کے بعد کی صورتحال پر بھی فارمیشن کمانڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے دورہ پاکستان سے قبل فارمیشن کمانڈرز کے اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب میجر جنرل اظہر رشید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے۔