فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کو آج سے تین روز کے لیے گیس کی فراہمی بند، پیداواری عمل رک گیا اور یومیہ اجرت والے مزدور بے روزگار ہوگئے ۔
گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فیصل آباد کی سیکڑوں چھوٹی بڑی فیکٹریوں اور کارخانوں سمیت ریجن بھر کے تمام صنعتی سیکٹرز کو آج صبح چھ بجے سے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ گیس کی بندش سے خاص طور پر ٹیکسٹائل صنعت میں کام مکمل طورپر بند ہوجانے سے یومیہ اجرت پرکام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو بھی ہفتے میں تین دن کی بیروزگاری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ ادھر مل مالکان کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔