آئندہ برس ڈینگی کے سدباب کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب
لاہورمیں ڈینگی ایمرجنسی جائزہ کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے عوام کا تعاون نہایت اہم ہے۔ ڈینگی کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئےتعلیمی اداروں میں سی ڈیز کی تقسیم اورسیمینارز کےانعقاد کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری خوارک کو صفائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم کی آمد پرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ سری لنکن گورنمنٹ اور عوام کے مشکل وقت میں مدد کرنے پر شکرگزارہیں۔