چیئرمین نیب فصیح بخاری کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب کی تقرری کو ایڈووکیٹ اقبال جعفری کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ فصیح بخاری چیئرمین نیب کی تقرری کے اہل نہیں،صدر پاکستان نے احتساب کے عمل سے بچنے کے لئے اپنے من پسند آدمی کو تعینات کیا ہے جبکہ تقرری کے لئے آئینی تقاضوں کو بھی پورانہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چیئرمین نیب فصیح بخاری کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اس سے قبل درخواست گزار نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے متفرق درخواست دائر کی تھی جسے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔