ہالی ووڈ تھری ڈی مووی پُس ان بوٹس کا بحری جہاز میں رنگا رنگ پریمئیر ہوا جس میں فلم کے وائس اوور سٹارز نے شرکت کی۔
بحری جہاز ایلیور آف دی سی پر ہونے والے اس پریمئیر میں ساڑھے پانچ ہزار کے قریب مہمانوں نے شرکت کی۔ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکار اینٹونیو بینڈراس اور سلمیٰ ہائیک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پُس اور کٹی سوفٹ پا سمیت فلم کے مختلف کریکٹرز کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ رنگا رنگ پرفارمنسز نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔ پس ان بوٹ ایک ایسی بلی کی کہانی ہے جو بڑی بہادری سےبرائیوں اور دشمن قوتوں سے لڑتی ہے۔ فلم اٹھائیس اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔