نظریہ پاکستان فورم کے زیراہتمام اسلام آباد میں پاکستان پائندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
قوم امداد کے بغیرزندہ رہ سکتی ہے۔ امید ہے کہ مرد حر پاکستان کو امریکہ کے آگے نہیں جھکائیں گے۔ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک حکمران ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ آج جمہوری نظام نہیں بلکہ ہم خود ناکام ہوئے ہیں۔ آئی ایس ایس کے سابق سرابرہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیرامریکہ کا گزارہ نہیں ہے آئین کے اندر موجود تضادات کے خاتمے کے بغیرقوم درست راستہ اختیار نہیں کرسکتی۔ اپنے خطاب میں نظریہ پاکستان فورم اسلام آباد کے صدر لیفتنت جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ امریکہ دس سال تک جنگ لڑنے اورافغانستان میں شکست کھانے کے بعد پاکستان سے مدد مانگ رہا ہے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد کان نے ملک کو درپیش چیلنجز کا زکر کیا اور کہا کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان مستحکم ریاست ہے کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا درد آج بی ہمارے سینوں میں ہے اگرنظریہ پاکستان پرعمل درآمد نہ کیا گیا تو بلوچستان کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے پاکستان پائندہ باد کانفرنس میں وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کرسنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے کانفرنس کا انعقاد احسن قدم ہے ان کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے اور کسی کو ملکی خود مختاری اورآزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے تحریری پغام کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اس کی سرحدوں کی نگرانی کے ساتھ نظریاتی سرحدوں کی نگہبانی بھی ضروری ہے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نظریہ پاکستان فورم اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ظفربختاوری سینیئر صحافیوں میں خوشنود علی خان اورسردارخان نیازی نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسئہ کشمیرکے حل کے بغیربھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا کرپشن کے خاتمے، عوامی شعور کی بیداری اورملک کودرپیش چیلنجرزپرخصوصی روشنی ڈالی گئی۔