سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے قانونی کام مکمل کرنے کیلئے جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت کی انتخابات کیلئے ابتدائی اقدمات کرنے کی ایک ماہ مہلت کی درخواست بھی عدالت نے قبول کرلی ہے۔

اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہاکہ وفاق نےحلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے اور ووٹر فہرستوں کی تیاری کے آرڈی ننس جاری کر دیے ہیں ،،پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ بلدیاتی انتخابات قانون میں ترمیم کا آرڈی ننس جاری کردیا ہے،، سندھ حکومت کے وکیل نے بتایا کہ بلدیاتی قانونی کا بل تیار کرلیاہے، آج اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کوبتایاکہ خیبر پختون خوا میں بائیو میٹرک نظام اور دیگر ابتدائی اقدامات کیلئے چار سے پانچ ماہ کا وقت چاہیے ہوگا چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن اور خیبر پختون حکومت کے حکام کو کہا کہ ایک ماہ میں اقدامات مکمل کر کے رپورٹ دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن صوبے میں بلدیاتی الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے عدالت نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کو قانونی کام 30اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ حلقہ بندیاں مکمل کرنے کیلیے چھ ماہ کاوقت دیاجائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں قانون سازی مکمل ہونے کے بعد اس درخواست کو بھی سنا جائے گا۔ سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔