ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کو استعفے ارسال کر دیے ہیں ، فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ ملے۔ خواجہ اظہار احسن کہتے ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الطاف حسین کے بارے میں جو بیانات دیے اس پر ایم کیو ایم سخت بیان دے سکتی تھی لیکن ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا،،ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ کراچی کے مسائل حل نہیں ہورہے تھے لیکن اس کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں، فیصل سبز واری نے کہا کہ جب بلدیاتی نظام تھا تو کراچی میں کام ہوا،وسائل لوگوں پرخرچ ہوئے،،لیکن ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کوٹہ سسٹم لایا گیا جس نے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں سیاسی شو کرکے کوئی کمال نہیں کیا،اگر شو کرنا ہے تو لیاری میں کرے،ایم کیو ایم مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن مفاہمت کے نام پر منافقت نہٰں ہونی چاہیے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں،پی پی نے چار سال قبل بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کیا جو آج تک پورا نہیں ہوسکا