بلاول کی تقریر پر ایم کیو ایم بھڑک اٹھی سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا،

بلاول کی تقریر پر ایم کیو ایم بھڑک اٹھی،،، رابطہ کمیٹی کا لندن اور کراچی میں مشترکہ اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا،، انہوں نے کہا کہ بلاول کی تقریر کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کا کوئی جواز نہیں،، ہم نےاپنےراستے الگ کرلیے ہیںانہوں نے کہا کہ کاروبار چمکانے کیلئے حسب نسب بدل دیا گیا، بھٹو کا وارث صرف بھٹو ہو سکتا ہے کوئی اور نہیں، بلاول زرداری صرف سنیما کے وارث ہی ہو سکتے ہیں، بلاول نے کیا اپنی ماں اور ماموں کے قاتلوں کا جینا حرام کیا،، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر بلا جواز تنقید کی گئی جسے برداشت نہیں کر سکتے، بلاول نے قائد سے کہا ان کا جینا حرام کر دیں گے، خورشید شاہ نے مہاجروں کو گالی قرار دیا، ہفتے کو بلاول نے بلاوجہ تقریر میں متحدہ کو نشانہ بنایا ، مہاجر کی گالی کا جواب اب صرف مہاجر صوبہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ محبت کی بات کی، مگر متحدہ کو پیار کے بدلے ہمیشہ نفرت اور نا انصافیاں ملیں، اپنے حصہ کا صبر کر لیا، پیپلز پارٹی کی نیت کا اندازہ پہلے سے تھا، پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کا مطلب ملک کو کمزور کرنا ہے، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو نے راستے جدا کرنے پر مجبور کیا، جاگیر دارانہ نظام اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ، سندھ کے مالک اور وارث ہیں اپنا حق لے کر رہیں گے