سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بیانات کو لے کر فساد کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ اُمید کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم جذباتی فیصلے نہیں کرے گی۔ افسوس کی بات ہے کہ بلاول کے پیارمحبت کے پیغام کوسمجھا نہیں گیا مزید بتارہے ہیں برکت علی اپنی اس رپورٹ میں

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ بیساکھیوں کے سہارے نہیں چل رہے ہیں۔ مفاہمت کی وجہ سے خاموش ہیں۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ان کے پاس جواب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سب کی شناخت پاکستان ہے۔ ملک میں ایشوز پر سیاست ہونی چاہیے۔ بیانات کو لے کر فساد کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ ساٹ ( شرجیل میمن وزیر اطلاعات خورشید شاہ نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی۔ ان کے بیان کے باب کو بند ہونا چاہیے کیونکہ پیپلزپارٹی لیڈرشپ آج بھی مفاہمت کی پالیسی چاہتی ہے۔ وہ تنقید کا جواب برائے تنقید نہیں دینا چاہتے۔ پیپلز پارٹی کارکنان کے جذبات سے بھی لاعلم نہیں ہے۔ ساٹ ( شرجیل میمن وزیر اطلاعات سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ پر جو الفاظ استعمال ہوئے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ تمام تنقید اور الزامات کا بھرپور جواب دیا جا سکتا ہے۔ سندھ دھرتی ماں ہے،، اس کی کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے کیمرہ مین شامیر انور کے ساتھ برکت علی وقت نیوز کراچی،.