سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ حکومت ایم کیوایم سےبات کرے گی کوئی غلط فہمی ہے تو ایم کیوایم بیٹھ کر بات کرے

ایم کیو ایم کے سخت مؤقف کے بعد لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رویے میں نرمی آگئی ہےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں، اگرکوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو ایم کیوایم کو چاہیے کہ بیٹھ کربات کرے۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ حکومت ایم کیوایم سےبات کرے گی،صوبےکی بہتری کے لیےمذاکرات کرنے چاہئیںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ گھر میں لڑائیاں تو ہو ہی جاتی ہیں ا یم کیوایم والےصبح کاغصہ شام کوکم کرلیتےہیں،کل تک کا انتظار کرنا چاہیے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہونےچاہئیں اورپیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کراناچاہتی ہے۔۔