وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر اعظم نواز شریف نے گورنرہاؤس میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسے ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا میاں نواز شریف نے چوہدری محمد سرور کی صوبے کے لیے صاف پانی کی فراہمی اوربعض سیاسی معاملات میں افہام وتفہیم کے حوالے سے سیاسی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب ایک درد دل رکھنے والے غیرمتنازعہ سیاسی شخص ہیں حکومت انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،،ملاقات میں چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی عہدے کوعوامی خدمت کا ذریعہ سمھجتے ہیں اورحکومت کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف پر وہ حکومت کے شکرگزار ہیں