حکومت کی جانب سے سابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کوگورنرپنجاب بنائے جانے کاامکان ہےجبکہ گورنرپنجاب چوہدری سرورکووفاق میں اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔۔
حکومت نے سابق صوبائی وزیر راناثناء اللہ کو گورنر پنجاب بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے،جس کیلئے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب کی اتوار کے روز ہونیوالی ملاقات میں غورکیا گیا موجودہ گورنرپنجاب چوہدری سرور کووفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کاامکان ہے،تاہم اس بارے میں اعلان جلد متوقع ہے،،وزیراعلیٰ پنجاب نے راناثناء اللہ کوگورنربنانے کی تجویز کوابھی کچھ دیر روکنے کی بات کی ہے،تاہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے اس بارے میں راناثناء اللہ کواعتماد میں لے لیا ہے، راناثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی وجہ سے دباؤ میں ہیں،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے استعفی مانگنے پرراناثناء اللہ کافی حد تک خوش نہیں تھے،ان کی گورنرپنجاب تقرری کی صورت میں یہ کیس اعلیٰ عدالتوں میں ان کی تقرری کی صورت میں اٹھایاجاسکتا ہے،اس بارے میں سابق صدر آصف زرداری کے صدر بننے کے حوالے دیئے جارہے ہیں