ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے لاہور ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے ایوان وزیر اعلی لاہور میں وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع وزیر اعلی پنجاب نے ملکی سلامتی اور بقا میں پاک فوج خصوصا فضائیہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیر اعلی پنجاب نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا فضائی کارروائیوں کے ذریعے کامیابی سے صفایا کرنے پر پاک فضائیہ کی تعریف کی ۔