طاہر القادری نے انقلابی ایجنڈے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں پنجاب میں سات سے نو صوبے بنائیں گے روٹی، کپڑا، مکان، روزگار، تعلیم ، صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی

مینار پاکستان پر طاہر القادری نے بھی کامیاب سیاسی شو کیا،،، اور دس نکاتی انقلابی و انتخابی ایجنڈے کا اعلان بھی کیا،، کہا کہ وہ اقتدار میں آئے تو ہر شخص کے پاس مکان ہوگا، روٹی اور کپڑا ہوگا،ہر بیروز گار کو روزگار ملے گا، کھانے پینے کی اشیا غریبوں کو 50 فیصد کم قیمت پر دی جائیں گی، غریبوں کے بل آدھے حکومت ادا کرے گی ،5 ایکڑ تک کاشتکاروں کو مفت کھاد اور بیج دینگے ،0 انہوں نے کہا کہ پنجاب کو نو صوبوں میں تقسیم کریں گے،، وسائل صوبوں کو چلے جائیں گے، ہر ضلع میں اسمبلی بھی ہو گی طاہر القادری نے بجلی سستی کرنے اور بارہ طریقوں سے بجلی بنانے کا وعدہ بھی کیا، کہا کہ حکمرانوں کےپاس بجلی کی پیداوارکاکوئی منصوبہ نہیں، انقلاب آیا تو ملک میں بجلی کی کمی نہیں ہو گی، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب ملک سے کرپشن اور ظلم کو ہمیشہ کیلئے دفن کر نے والا ہے،، شہید کا بدلہ صرف قصاص ہوتا ہے ، شہیدوں کا معاملہ پیسوں پر نہیں بلکہ قاتلوں کی پھانسی پر ختم ہوگا طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہمارے اتنے کارکن گرفتار کیے گئے کہ ہتھکڑیاں ختم ہو گئیں،ایسا ظلم کیا گیا کہ تاریخ دوبارہ نہیں دیکھے گی، حکومت نے 50ہزار زہریلی آنسو گیس کے شیل بھارت سے منگوائے ، زہریلے شیل عوامی تحریک کے کارکنوں پر برسائے گئے،، طاہر القادری نے اپنے خطاب میں کئی بلند و بانگ دعوے بھی کیے، انہوں نے کہا کہ انقلاب کے بعد پاکستان کی ہر سڑک سونا اگلے گی،، انقلاب آگیا تو کرپشن خود ہی ختم ہو جائے گی،،