وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں ہمیں سندھ میں ترقیاتی کام نہ کرنے کے طعنے دینے والے اندرون سندھ آ کر دیکھیں -کراچی میں جاری آپریشن غیر جانبداری سے ہو رہا ہے،،کالعدم تنظیموں سے لے کر بڑے مجرموں تک سب کو پکڑا گیا ہے ،،کسی کو ناجائز تنگ نہیں کیا

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ برسوں میں ایم کیو ایم کئی مرتبہ روٹھی اور مان بھی گئی ہمارے پانچ سال تو روٹھنے منانے میں ہی گزر گئے،، سندھ میں ترقیاتی کام نہ کرنے کے طعنے دینے والے اندرون سندھ آ کر دیکھیں ہم نے کتنا کام کیا ہے،،کراچی میں جاری آپریشن غیر جانبداری سے ہو رہا ہے،،کالعدم تنظیموں سے لے کر بڑے مجرموں تک سب کو پکڑا گیا ہے ،،کسی کو ناجائز تنگ نہیں کیا گیا ،،سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں ،،ایسا آپریشن سندھ میں پہلے کبھی نہیں ہوا اگر زیادہ بات بڑھی تو یہ بھی بتا دونگا کہ کس سیاسی جماعت کے ورکر کراچی آپریشن میں گرفتار کیے گئے ہیں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں ہر رنگ نسل اور قوم کے لوگ ہیں اردو بولنے والا میرٹ پر ہوگا تو اسے بھی نوکری ملے گی ،،سندھ میں ایک لاکھ اسی ہزار نوجوانوں کو ٹریننگ دی گئی ہے جبکہ دو لاکھ نوکریاں فراہم کی گئی ہیں جس سے چودہ لاکھ گھرانے مستفیذ ہو سکیں گے،کراچی میں انسان بستے ہیں زبان مختلف ہو سکتی ہےایم کیو ایم کے ساتھ مل کر چلے ہیں اور چلنا چاہتے ہیں۔۔