سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے صوبائی وزرا، مشیران اور معاون خصوصی کے استعفے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں کے لئے بھی درخواست دے دی ہے۔
سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے صوبائی وزرا کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والے رؤف صدیقی اور ڈاکٹر صغیر کے استعفے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بذریعہ فیکس بھجوادیئے ہیں، اس کے علاوہ مشیر فیصل سبزواری اورعادل صدیقی اور معاون خصوصی حسیب الدین کے استعفے بھی وزیراعلٰی سندھ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ایم کیوایم کے ارکان نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چیمبر میں اپوزیشن بنچوں کی الاٹمنٹ کی درخواست بھی جمع کرادی ہے