باغی اور مسلم لیگ نون کے دل کے تار ایک بار جڑنےلگے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملتان الیکشن ضرور ہارا لیکن جمہوریت کی جنگ جیت گیا
ملتان میں وفاقی وزیر ریلوے نے مخدوم جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،،جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملتان انتخاب میں ضرور ہار ہوئی لیکن جمہورہت کی جنگ میں فتح ہوئی اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہ ان کا ملتان آنے کا مقصد برسوں سے بند پڑی ٹرین کا اجرا تھا جاوید ہاشمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی،، ان کی قیادت میں پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی،پاکستان کو توانا کرنے کےلیے جاویدہاشمی کی ضرورت ہےجاوید ہاشمی سے ایک شکایت ضرور ہے کہ وہ جب وہ فیصلہ کرلیں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتےخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملتان انتخاب میں نوٹوں اور ووٹوں کا مقابلہ تھا،، جاوید ہاشمی انتخاب ضرور ہارے لیکن اصولوں کی جنگ میں عمران کو شکست ہوئی ہےان کا کہنا تھا کہ سو عمران خان اور سو شاہ محمود قریشی بھی مل جائیں تو ایک جاوید ہاشمی نہیں بنتا سعد رفیق کا کہناتھا کہ سات معصوموں کو مروانے کے بعد بھی پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کرنے سے باز نہیں آئی