پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف مستعفی نہیں ہوں گے عمران خان کو اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اچھی مہمان ہے کبھی آتی ہے اور کبھی چلی جاتی ہے۔موجودہ سیاسی صورتحال میں مارشل لاءکی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ دور دور تک مارشل لاءکے امکانات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے اگست کے آخر تک حکومت جانے کی پیش گوئی کی جبکہ شیخ رشید کہتے تھے کہ بڑی عید سے قبل قربانی ہو گی۔ شہباز شریف کہتے تھے کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی، مگر ہر کام کسی کی خواہش پر نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہی ہے۔۔