چین کے کئی شمالی علاقوں میں شدید دھند کے باعث دن رات میں تبدیل ہوگیا سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اورکئی پروازوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں
چین کے صوبے تیان جن کے علاقوں میں دھند کے گہرے بادل چھانے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیاشمالی شہر 'شائی جیانگ ہوانگ' میں حدنگاہ دوسو میٹر سے کم ہوگئی،، دن میں اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے ڈرائیوروں کو گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس آن کرنا پڑ یں ، دھند چھانے کے بعد حکام نے فوری طور پر ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا،،ٹریفک کی ایک کلومیٹرلمبی قطار لگنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ حفاظتی نقطہ نظر سے پولیس کی ہائی وے پر پٹرولنگ جاری ہے پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کے باعث ائیر پورٹ پر سینکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،