سعودی عرب کے مقامی اخبار نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی خواتین دنیا میں سب سے صحت مند اور خوب صورت جلد کی مالک ہیں کیونکہ انھیں چہرے کا نقاب سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے
سعودی ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ''چہرے کا نقاب خواتین کو سورج کی روشنی کے بہت سے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔اس کی وجہ سے ان کے چہرے پر قبل ازوقت جُھریاں نہیں پڑتیں،جلد خشک اور سخت نہیں ہوتی اور وہ جلدی سرطان کی مختلف قسموں سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔سورج کی حدت سے بچنے کی وجہ سے سعودی خواتین کی جلد بہت زیادہ نرم،ملائم ،خالص اور خوبصورت ہوتی ہے''۔اس ماہر نے بتایا ہے کہ ''جلد کے سب سے نقصان دہ امراض سرطان (جلدی کینسر) سے متعلق ہیں اور متعدی بیماریاں ہیں۔خواہ یا بیکٹریل ہوں ،وائرل یا فنگل ہوں۔اس کے علاوہ سخت قسم کی الرجی کی وجہ سے جلد متاثر ہو سکتی ہے''۔انھوں نے خواتین کو تجویز کیا ہے کہ وہ اپنی جلد کی حفاظت کریں اور صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک سورج کی براہ راست تمازت سے بچنے کی کوشش کریں۔