انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات کے دوران شیو سینا کے حملے پر صرف مذمت کی ہے
آئی سی سی کے پاکستانی صدر ظہیر عباس نے ہندو انتہا پسندوں کے حملے کو افسوسناک تو قرار دیا لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ہاتھ بھی کھڑے کر دئیے۔ ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کا معاملہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہے، اس معاملے میں آئی سی سی کچھ نہیں کرے گا، دونوں ممالک کو مسئلہ خود ہی طے کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات اچھے ہوں، پاکستان اور بھارت کرکٹ حکام مل بیٹھ کر معاملے کا حل نکالیں۔۔۔دوسری جانب دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے بھی شیو سینا کی دھمکیوں پر بات کرنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ممبئی میں جو کچھ بھی ہوا وہ افسوس ناک ہے، تفصیلات نہیں پتہ اس لئے کوئی بھی کمنٹ نہیں کرسکتے۔