سکھوں کے احتجاج کے بعد اگلے ماہ جالندھر میں ہونیوالا کبڈی ورلڈ کپ منسوخ
پاکستان کبڈی ٹیم نے اگلے ماہ مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر میں کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے جانا تھا لیکن سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے بعد بھارت بھر میں عمومی اور مشرقی پنجاب میں خاص طور پر سکھ بے قابو ہو چکے ہیں ، احتجاج کرنیوالے سکھوں پر پولیس تشدد کے بعد حالات کشیدہ ہیں، ادھر ورلڈ کبڈی فیڈریشن پر بھی سکھوں کی اجارہ اداری ہے جنہوں نے احتجاجا ورلڈ کپ کا انعقاد منسوخ کر دیا یے