نواز شریف اور امریکی صدرباراک اوباما کے درمیان جمعرات کو اہم ملاقات ہو گی۔
وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ کے دوران صدر اوباما سے ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے علاقائی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی زیرغورآئے گی۔ وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر اوباما سےبھارت کی جانب سے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کا ذکر بھی کریں گے۔ دورے کے دوران خطےکی صورتحال اور پاکستان کے افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔ دورے میں پاک امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں ممالک میں مخلتف شعبوں میں کی جانےوالی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دوطرفہ تعاون اور نئے شعبوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف سرمایہ کاری، تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبے میں امریکی تعاون پر بھی بات کریں گے۔