ہیلری کلنٹن اوراوباما نےداعش بنائی، ای میلز ڈیلیٹ کرنے کے جرم میں ہلیری کوانتخابات لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ ٹرمپ
امریکی صدارتی الیکشن سے قبل تیسرے اورآخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کیخلاف جارحانہ رویہ اپنایا اوربعض پالیسیوں پر شدید تنقید کی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئین میں دوسری ترمیم کے حق میں ہوں، ملک میں گن کلچر کاخاتمہ ہونا چاہیئے، حال ہی میں جج نےمیرےخلاف ایسے بیان دیے جس پرانہیں معافی مانگناپڑی،میں نے20افراد کو جج نامزد کیا ہے،وہ تمام دوسری ترمیم کی حمایت کریں گے،ٹرمپ نے کہا کہ ہلیری کلنٹن امیگرینٹس کوایمنسٹی دیناچاہتی ہیں جوغلط ہے،ہماری سرحدیں محفوظ ہونی چاہییں،ہزاروں افرادغیرقانونی طورپرآرہےہیں،جومنشیات کا کاروبار کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی متنازع پالیسی کادفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیواربنانا ہوگی،ہلیری کلنٹن بھی دیواربنانا چاہتی تھی لیکن وہ ایسا نہیں کرسکی کیونکہ وہ کچھ کربھی نہیں سکتی، خواتین کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرکوئی خاتون اسقاط حمل چاہےاورعدالت فیصلہ خلاف دے تومعاملہ ریاست کوحل کرناچاہیے، خواتین کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اوربے بنیاد ہیں ،الزام لگانے والی خواتین جھوٹی ہیں یا پھر یہ ہلیری کلنٹن کا ڈرامہ ہے، خارجہ پالیسی سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں پیسہ امریکہ نے لگایا لیکن فائدہ روس اٹھا رہا ہے، روس سمیت کسی بھی ملک کی امریکی انتخابات میں مداخلت کی مذمت کرتا ہوں