بھارت دہشتگردی سے باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول کے کیرالہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے1شہری شہید، بچوں سمیت 5 افراد زخمی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں کیرالہ سیکٹر پرفائرنگ کی جس سے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع پالانی گاؤں کی آبادی شدید متاثر ہوئی اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جب کہ 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ عبدالرحمان سے ہوئی جو پالانی گاؤں کا ہی رہائشی ہے جبکہ زخمیوں کا تعلق بھی پالانی گاؤں سے ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں پالانی کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے،پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔