سٹیمنا ٹیسٹ کیلئے لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل پیسز مقابلے کے دوران سٹ اپس مقابلے جاری ہیں
ایوب اسٹیڈیم لاہور میں پاک فوج کے زیراہتمام منعقدہ پہلے انٹرنیشنل پیسز مقابلے میں سٹ اپس کے مقابلے جاری ہیں، مقابلوں میں دس مملک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، کھلاڑیوں کو جسمانی مضبوطی ثابت کرنے کیلئے تیس منٹس میں زیادہ سے زیادہ ریپس مکمل کرنے ہیں، پاکستان اور چینی فوجی آج کے مقابلے میں سرفہرست ہیں،،ڈائریکٹر پیسز بریگیڈیئر یوسف بیگ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دو ہزار بارہ میں پیسز کو متعارف کرایا اور یہ ایسی ٹریننگ ہے، جس سے انسانی جسمانی مضبوطی اعلیٰ ترین معیار تک پہنچ سکتی ہے، ایبٹ آباد میں پاک کرکٹ ٹیم کو بھی یہی ٹریننگ کرائی گئی ہے،ساٹ۔۔۔۔۔پیسز کی خاص بات یہ ہے کہ مقابلہ جیتنے کے بعد کھلاڑی پش اپس لگا کر اپنے ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں