پھالیہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی
ڈی پی او منڈی بہاوالدین عمر سلامت کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاون جاری ہے۔ پھالیہ سرکل کے تھانہ پاہڑیانوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک ملزم یاسر ریاض کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم کے قبضے سے ساٹھ بوتل ولائتی شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او پاہڑیانوالی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم گزشتہ دو سال سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے اور مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتا تھا ۔