عشرت العباد سانحہ بارہ مئی اور سانحہ بلدیہ ٹاون کے ذمہ دار ہیں,مصطفیٰ کمال
کراچی میں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے کہا متنازع گورنر نے چودہ سال میں پہلی بار زبان کھولی ہے, ہم یہی چاہتے تھے کہ وہ کھل کر سامنے آئیں, جس کا نام عشرت العباد نہیں بلکہ رشوت العباد ہے, گورنر سندھ اور رہنما ایم کیو ایم کراچی اور سندھ کیلئے ناسور ہے,جب تک ناسور کا علاج نہیں ہوتا جسم ٹھیک نہیں ہوتا ,انہوں نے کہا آپس کی لڑائی سے مہاجروں کا اتحاد ختم ہو رہا ہے۔بدھ کو عشرت العباد نے کہا وہ اسٹیبلشمنٹ ہیں اور ان سے ڈرا کریں, لیکن ہم کسی سے نہیں ڈرتے ہمارے پاس ڈرنے والی آئٹم نہیں ،مصطفیٰ کمال نے کہا لوگ اتنے ثبوت لیکر آ رہے ہیں کہ دستاویز سنبھالی نہیں جا رہیں, لگتا ہے ہمیں ایک گورنر کرپشن سیل کھولنا پڑے گا,مصطفیٰ کمال نے حکومت سے چار مطالبات بھی کر دیئے, بولے کہ ان پر ملائیشیا اور لندن پیسے بھیجنے کے الزامات جھوٹ ہیں,اور جو جھوٹ بولے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو, حکومت گورنر سندھ کے الزامات کے بعد مجھ پر جے آئی ٹی بنائے,انہوں نے کہا سانحہ بارہ مئی کا ذمہ دار گورنر سندھ ہے, وسیم اختر بھی اسی الزام میں بند ہے,عشرت العباد نے اعتراف کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ یہ سب ہونے والا ہے, بارہ مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ سب گورنر ہاوس میں طے ہوا, مجرم نے خود اعتراف کر لیا کہ اسے چوک میں لٹکایا جائے, سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات کرائیں تو اس میں بھی عشرت العباد ملوث نکلیں گے,انہوں نے کہا سانحہ نشتر پارک کی تحقیقات بھی کرائیں تو نام گورنر سندھ کا ہی آئے گا,مصطفیٰ کمال نے کہا عشرت العباد کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے حکومت وہ ضبط کرکے عشرت العباد کو گرفتار کرکے نام ای سی ایل میں ڈالے, مصطفیٰ کمال نے کہا رہنما ایم کیو ایم آج بھی گورنر سندھ کے مرشد ہیں, غدار کو محسن کہنے پر گورنر سندھ کو پھانسی دی جائے, عشرت العباد کی جائیدادیں کئی ممالک میں ہیں, وہ چودہ سال سے گورنر ہیں اس دوران پیسہ کن ذرائع سے بنایا