سونا پاکستانی عوام کی پہنچ سے اور دور ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت6ڈالر کے اضافے سے 1286 ڈالر فی اونس ہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں، سونے کی تولہ قیمت 250 روپے کے اضافے سے 53ہزار اور 10 گرام 214 روپے بڑھ کر 45ہزار 428 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی تولہ قیمت 770روپے رہی۔