سینیٹر فرحت اللہ بابر نے استعفیٰ دےدیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے مستعفی ہوگئے، فاضل سینیٹر استعفیٰ کی وجوہ بتانے سے گریز کررہے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ان کی جگہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو نامزد کردیا ہے ۔ جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق قواعدوضوابط کے اجلاس کے بعد جب میڈیا نے سینیٹر فرحت اللہ بابر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے جی ایچ کیوراولپنڈی کے حالیہ دورے کے بارے میں استفسار کیا تو سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ وہ اس دورے میں شامل نہیں تھے کیونکہ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع سے مستعفی ہوچکے ہیں اب میری جگہ فاروق ایچ نائیک قائمہ کمیٹی دفاع کے رکن ہیں استعفیٰ کی وجوہ مجھ سے نہ پوچھی جائیں تاہم میں ماضی میں بھی قائمہ کیمٹی دفاع کے اس قسم کے دوروں میں ساتھ نہیں تھا میرا موقف ہے کہ ادروں کو پارلیمینٹ آکر بریفنگ دینی چاہیے، سینیٹرفرحت اللہ بابرنے کہا کہ جب متعلقہ ادرے سے پارلیمینٹ میں بریفنگ کیلئے کہا گیا تھا توبریفنگ سامان کو جوازکے طورپر پیش کیا گیا کیا15کلومیٹر دور یہبریفنگ سامان نہیں لایا جاسکتا انھوں نے کہا کہ یہ بھی ریکارڈ پر ہے کہ پارلیمینٹ میں سابق آرمی چیف اوردیگر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان آچکے ہیں انھوں نے اس حوالے سے بعض کے نام بھی بتائے ۔