پاکستان اور قطرکے درمیان باہمی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان سے ایک لاکھ کارکن درآمد کرنے کے قطر کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہو گا۔
وہ امور خارجہ کے بارے میں قطر کے وزیر محمد بن عبدالرحمن الثانی سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے قطر کو پاکستان کی برآمدات بڑھانے پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ باہمی تجارت میں آنے والے برسوں میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے پاکستان کی معیشت خاص طور پر زراعت، لائیو سٹاک اور توانائی کے شعبوں میں قطر کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
اس موقع پر شیخ محمد عبدالرحمن الثانی نے وزیراعظم کو ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں قطر کی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے برسراقتدار آنے پر قطر کے امیر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا
وزیراعظم عمران خان سے قطرکے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی،،وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورقطر کے درمیان دوطرفہ تجارت آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے امیرقطرکی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کومزید مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔وزیراعظم عمران خان نے دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں قطرکے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورقطرکے مابین دوطرفہ تجارت آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی۔وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کوپاکستانی معیشت کے تمام شعبوں بالخصوص زراعت، لائیوسٹاک اورتوانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔