ظالم اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بیگناہ فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ حملے میں3 بچو0ں سمیت130 فلسطینی زخمی ہو گئے
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کو فلسطینی غزہ اسرائیل سرحد کے قریب احتجاج مارچ کے بعد واپس آ رہے تھے کہ اسرائیل فوج نے ان پر حملہ کر دیا۔ سیکڑوں فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئیں اور آنسوگیس کے شیل چھوڑے گئے۔ اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک سو تیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں تیس بچے اور محکمہ صحت کے چار ملازم بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں دوسو چار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔