قطر کے ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قطری نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جانب سے جاری کوششیں قابل ستائش ہیں۔