بھارتی شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثے میں60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے
بھارتی پولیس حکام کے مطابق ٹرین حادثہ دسہرہ کے تہوار کے موقع پر پیش آیا، لوگ ٹرین کی پٹری پر بیٹھے آتش بازی دیکھ رہے تھے، شور کی وجہ سے لوگ ٹرین کی آواز نہ سکے اور اس کی ذد میں آگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت کئی سو افراد ریلوے ٹریک کے قریب دسہرے کے جشن میں شریک تھے کہ لوکل ٹرین نے ریلوے لائن پرکھڑے افراد کو کچل دیا ،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لئے فی کس دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔