میدانی اور بالائی علاقوں میں موسم کی تبدیلی نے سردی کی آمد کی نوید سنادی۔
ملک بھر میں موسم نے انگڑائی لے لی، شمالی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا،میدانی علاقوں میں بھی کہیں موسم خشک تو کہیں گرم ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم کالام اور سکردو میں صفر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔