وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس، دورہ سعودی عرب اور چین کے حوالے سے مشاورت
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں دورہ سعودی عرب اور چین کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی ،نعیم الحق اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور چین کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال کو مستحکم کرنے کا عزم کیا، حکومتی کارکردگی اور 100روزہ پلان کا جائزہ لیا، اجلاس میں غربت مٹاﺅ پروگرام کے خدوخال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے پارٹی کی تنظیم نو کے امور پر بھی مشاورت کی۔