پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، اس میں بھی شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کے لئے بڑے فیصلے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان ، آصف زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں؟ کیا عمران خان کے قد کا کیا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس ہے؟، پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔