اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے ، دشمن ہیں،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں، دشمن ہیں،بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا،ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں ۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں، دشمن ہیں، ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے، ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے، ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں، سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، وہ جانتے ہیں کون سچا ہے اور کون جھوٹا، 11 جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اکیلے عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کے سامنے بے وقعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب جاری رہے گا، اپوزیشن رہنما لوٹی ہوئی دولت بچانے کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔