مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں 6 روز تک احتجاج کے بعد ملک بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 3 ماہ میں بنیادی سروس اسٹرکچر اور یکساں تنخواہوں کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں 14 اکتوبر سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج وزیر ملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے مذاکرات مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر ختم ہو گیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے مذاکرات کے منٹس کے مطابق ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی یکساں تنخواہوں کا معاملہ سی سی آئی کو بھجوایا جائے گا۔