نااہل حکومت کی شریف فیملی کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سردار ظہور اقبال
سلیکٹڈ حکومت کی نیب گردی اور فاشسٹ رویے کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے ، اس نااہل حکومت کی پالیسیوں نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے ، مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے قائم مقام صدر سردار ظہور اقبال نے ایک مظاہرے میں کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ مسلم لیگ ن فرانس کی مقامی قیادت نے سفارتخانہ پاکستان پیرس کے سامنے کیا ، دیگر عہدیداروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب سے یہ سلیکٹڈ حکومت آئی ہے ملک میں بیروزگاری ، لاقانونیت اور مہنگائی تمام حدیں پار کرچکی ہے۔ ہمارا یہ مظاہرہ کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے بلکہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلیوں ، عوام دشمن پالیسیوں اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے خلاف ہے ، جس طرح نیب کو حکومت مخالف اور اپوزیشن کے راہنماؤں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ غیر جمہوری اور فاشسٹ حکومت ہے ، اور ہم اس فاشسٹ حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، حکمرانوں نے تمام کرپٹ اپنے ارد گرد جمع کر رکھے ہیں لیکن پاکستان کے ہر دلعزیز لیڈر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت انتقامی کاروائیاں جاری ہیں ، مریم نواز شریف کی زبان بندی کے کئے حکومت ہر قسم کے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ، اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ، وزراء بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں ، لیکن ن لیگی ورکر ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور ملک کو اس حالت تک پہنچانے والے اس نااہل اور کرپٹ ٹولے کا اصلی احتساب کریں گے ، ن لیگی ورکروں نے ؤزیراعظم عمران خان ، اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ، مظاہرے کے اختتام پر حکومت کے غیر آئینی ، غیر جمہوری اقدامات اور فاشسٹ رویہ کے خلاف سفارت خانہ پاکستان پیرس میں ایک یادداشت بھی پیش کی گئی