وزیراعظم کا مہنگائی کم کرنے میں رکاوٹ بننے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں کمی میں رکاوٹ بننے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے جلسے اور تحریک سمیت منہگائی کی صورتحال پر مشاورت ہوئی اور وزارء نے تجاویز دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ کو پنجاب میں سہولت بازار لگانے کے فیصلے پر بھی اعتماد میں لیا، گندم، چینی کی مقررہ ہدف تک درآمد کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم ہوں گی۔