امریکا نے پاکستان کو مزید 45 وینٹی لیٹرز عطیہ کردیئے
لاہور : امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مزید 46 وینٹی لیٹرز عطیہ کردیے گئے ، ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ صحت پنجاب کو وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کو 46وینٹی لیٹرزعطیہ کردیئے گئے، اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کو46 وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں، کوروناوائرس کی وباء نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے، پاکستانی ڈاکٹر،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے کوروناء وائرس کا مقابلہ کیا ہے